- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
سینیٹ کو بتایاگیا کہ ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں تقریبا ً بیس ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔
وقفہ سولات کے دوران صنعتوں کے وزیر حما داظہر نے ایوان کو بتایا کہ سٹیٹ بینک کے پاس بارہ سے تیرہ ارب ڈالر کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ برآمدات اور ترسیلات زر میں بہتری کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے ۔
صنعتوں کے وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دور میں قرضوں کی ریکارڈ ادائیگی بھی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ ہم سالانہ دس ارب ڈالر کی ادائیگی کررہے ہیں۔
حماد اظہر نے کہاکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران حسابات جاریہ کے 17 ارب ڈالر خسارے کے مقابلے میں رواں مالی سال کے اسی عرصے کے دوران حسابات جاریہ میں 16 ارب ڈالر کااضافہ دیکھا گیا ہے ۔
صنعتوں کے وزیر نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے بڑے منصوبے کے تحت خصوصی اقتصادی زونز بنائے جائیںگے۔
انہوں نے کہاکہ تین خصوصی اقتصادی زونز پرکام تیزکردیاگیا ہے ۔
مشیرتجارت عبدالرزاق دائو نے ایوان کو بتایا کہ حکومت برآمدات بڑھانے کیلئے مربوط اقدامات کررہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس کی وباء کے دوران حکومت نے صنعتوں کیلئے ایک سو اسی ارب روپے مالیت کے خصوصی پیکج دئیے ۔
مشیرتجارت نے کہاکہ حکومت لُک افریقہ پالیسی کے تحت افریقی ملکوں کے ساتھ معاشی تعلقات مستحکم کئے جس کا مقصد عالمی منڈیوں میں پاکستای مصنوعات کی رسائی بڑھانا ہے مختلف ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تجارتی مذاکرات کیلئے ٹریڈ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔
پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے ایوان میں ایک تحریک پیش کی جس میں گزشتہ سال 20 اگست کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب پرانھیں زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا ۔
ایوان اس تحریک پر بحث کرے گا۔ ایوان کا اجلاس پیر کو تیسرے پہر تین بجے تک ملتوی کردیاگیا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.