Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15145
    Shahid Masood
    Participant

    فائزر بائیو این ٹیک کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام  نے کہا ہے کہ فائزر ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان کو مل گئی۔

    ان کے مطابق فائزر ویکسین کی ایک لاکھ چھ ہزار خواکیں جمعے کو پاکستان پہنچ گئی۔

    ویکسین کویکس کے تحت پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔ خیال رہے قبل ازیں کوویکس کے تحت پاکستان کو ایسٹرازینیکا کی 12 لاکھ خوراکیں ملی تھیں۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت صحت فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔

    برطانوی خبر رساں اداے روئٹرز کو انٹرویو میں فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ اگلے دو مہینوں کے دوران پاکستان کو کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 54 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔

    پاکستان اس وقت کورونا ویکسین چینی کمپنیوں سائنوفارم، کین سائیون بائیو اور سینو وک سے خرید رہا ہے۔ حکومت نے نجی شعبے کو روسی ویکسین سپتنک فائیو درآمد کرنے کی اجازت بھی دے رکھی ہے۔

    گزشتہ ماہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  فیصل سلطان نے کہا تھا پاکستان نے چینی کمپنیوں سے کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 30 لاکھ خوراکیں خریدی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جون تک پاکستان کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 54 لاکھ خوراکیں مل جائیں گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.