• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10379
    Shaista Khan
    Participant

    پیرس (ویب ڈیسک): فرانس کے ایک چرچ حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر نیس کے چرچ میں حملہ آور نے چاقو سے لوگوں پر حملہ کیا جس میں ایک خاتون سمیت 3 شہری ہلاک ہو گئے جبکہ زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حملہ آور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

    نیس کے میئر کرسچن ایسٹروسی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کیا کہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر یہی حملہ آور ہے۔

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.