Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12995
    admin
    Keymaster

    امریکہ میں قائم ایک تنظیم نے بھارت کی حیثیت کو آزاد ملک سے جزوی آزاد ملک میں تبدیل کر دیا ہے۔

    دنیا میں جمہوریت پر نظر رکھنے والے ایک معتبر ادارے ’فریڈم ہاؤس‘ نے اپنی 2021 کی تازہ رپورٹ میں 2014ء میں مودی کی ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اب تک مسلمانوں کے خلاف بلوائیوں کے تشدد، صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور عدالتی کارروائیوں میں بڑھتی ہوئی مداخلت کی نشاندہی کی ہے۔ نتیجے کے طور پر انڈیا کے ’آزاد ملک‘ کے درجے کو گھٹا کر اسے ’قدرے آزاد‘ ممالک کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی اور اس کی جماعت بھارت کو آمریت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ’دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت اب ڈکٹیٹرشپ کی طرف بڑھ رہی ہے۔‘

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ حکمران ہندو قوم پرست جماعت مسلمانوں کے قتل عام کی بھی حوصلہ افزائی کرتی ہے جن پر مبینہ طور پر کرونا وائرس پھیلانے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔ فریڈم ہاؤس کی اس رپورٹ میں مسلمان شہریوں کے خلاف ہجومی تشدد، صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور عدالتی مداخلت کا ذکر کیا گیا ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انڈیا جمہوری رویوں کا چیمپیئن بننے کی بجائے نریندر مودی اور اس کی جماعت انڈیا کو مطلق العنانیت یا ڈکٹیٹرشپ کی طرف دھکیل رہی ہے۔

    ایمنسٹی انڈیا اور ساؤتھ ایشا کے سابق سربراہ روی نائیر نے کہا ہے کہ فریڈم ہاؤس جو رپورٹ دی ہے یہ ’رپورٹ انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہ سوالات انڈیا کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔‘

    مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن آکار پٹیل کہتے ہیں ’گذشتہ پانچ چھ سال سے متعدد انڈیکسز میں انڈیا کی درجہ بندی کم ہو رہی ہے۔ مثال کے طور پر ورلڈ بینک کے دو انڈیکسز، ورلڈ اکنامک فورم کے دو سے تین انڈیکس، اکانومسٹ انٹیلیجنس یونٹ اور ٹراسپیرنسی انٹرنیشنل سمیت 40 ایسے انڈیکس ہیں جہاں 2014 سے انڈیا کی درجہ بندی کم ہوئی ہے۔‘

    اس رپورٹ میں دنیا کے 195 ممالک اور 15 خطوں میں جنوری 2020 سے 31 دسمبر 2020 تک ہونے والے واقعات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    جمہوریت پر تحقیق کرنے والا ادارہ ’فریڈم ہاؤس‘ ایک آزاد غیر سرکاری ادارہ ہے لیکن اسے امریکی حکومت کی طرف سے مالی امداد بھی ملتی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.