Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8361
    Shaista Khan
    Participant

    فلسطین نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ فلسطینی مسئلے کے پائیدارحل کے حصول کے لئے عالمی اتحاداورامن کانفرنس کے انعقادکی اس کی اپیل کی حمایت کی جائے۔

    مغربی کنارے میں مشر ق وسطیٰ امن عمل کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار Nickola Mladenovسے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیراعظم محمد Ishtaye نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے اورامریکہ کے مشرق وسطیٰ کے امن منصوبہ کو مسترد کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

    انہوں نے اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کارپرزوردیاکہ فلسطینی صدرمحمودعباس کی سابق امن تجویز کی توثیق کی جائے جس میں چاربڑے ملکوں کی نگرانی میں مشرق وسطیٰ امن کانفرنس کاانعقاد شامل ہے۔
     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.