• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15058
    Shahid Masood
    Participant

    فلسطین نے اسرائیلی جارحیت کے دوران فلسطینیوں کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستانی عوام اور حکومت سے اظہار تشکرکیا ہے۔

    پاکستان میں فلسطین کے سفیر احمد ربیعی نے فلسطینیوں کی طرف سے پاکستانی عوام کے نام خط میں شکریہ ادا کیا۔فلسطینی سفیر نے اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لئے آواز بلند کرنے اور اس سلسلے میں کوششیں کرنے پر پاکستان کے وزیرخارجہ کو بے حد سراہا۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی اپیل پر اکیس مئی کو منائے گئے یوم یکجہتی کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جب پوری پاکستانی قوم نے ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.