• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14868
    Shahid Masood
    Participant

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطین کے معاملے پر امریکا کے دہرے معیار پر چین نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا جس کی صدارت چینی وزیرخارجہ نے کی جبکہ ارکان کے علاوہ اسرائیل اور فلسطین کے نمائندے بھی موجود تھے۔اس دوران سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے افتتاحی خطاب میں کہاکہ خون ریز تشدد کوفوری روکا جائے، جنگ علاقے کو بےقابو سیکیورٹی اورانسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے لہذا اسرائیل فسلطین جنگ فوری بند ہونی چاہیے۔

    اس دوران چین نے امریکا کے دوہرے معیار پر آڑے ہاتھوں لیا اور بیان میں کہا کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں فلسطین کے بارے میں ‘ایک آواز’ کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے لہذا واشنگٹن سے مطالبہ ہے کہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے۔چین کا کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ امریکا نے فلسطین سے متعلق سلامتی کونسل کا اعلامیہ رکوادیا۔چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھاکہ سلامتی کونسل سے فوری جنگ بندی اورسخت اقدام کا مطالبہ کرتے ہیں، چین دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور فلسطین اوراسرائیل کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کا خیرمقدم کریں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.