Jirga Pakistan

  • This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 weeks ago by Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7794
    Syed Muhammad
    Moderator

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ عیدالضحیٰ 31جولائی 2020 بروزجمعےکو ہوگی، ہمیں اپنی انا کےجھگڑےختم کرنےچاہیں۔

    سماء کے پروگرام نیا دن میں بات کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی استعمال کرنے کی ضرورت ہے، مسلکی جھگڑے ختم ہونے چاہئے، ہم نے یہ ساری تاریخیں پچھلے سال سے دی ہوئی ہیں،پچھلےسال جو کیلینڈر جاری کیا تھا اس میں یہ سب تاریخیں موجودہیں۔

    انھوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو نئے تقاضوں کے تحت کام کرنا چاہئے، علماء کو چاہئے کہ جدید تقاضوں کے تحت خود کو ڈھالیں۔ فواد چوہدری نے اس بات پرزورديا کہ اسلام سارے علوم کا احاطہ کرتا ہے، ہميں ہرعلم سے استفادہ کرنا چاہيے۔

    انھوں نے یہ بھی کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے دلیل پر فیصلے کیا، ہماراسنہری دور وہ تھا جب علماء سوسائٹی کو سائنس کی طرف لیڈ کررہے تھے، ہم یہ چاہتےہیں کہ ہمارےعلماء بھی اس ہی طرف چلیں۔

    اس کے علاوہ فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 21جولائی کو ذی الحجہ کا چاند کراچی اوراطراف کےعلاقوں میں نظرآئےگا،دوربین سےواضح طورپراورکئی علاقوں میں آنکھ سےبھی دیکھاجاسکےگا۔

    فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ چاند کی لوکیشن کیلئے آپ”رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ عيد الفطر کےموقع پر بھی وزيرسائنس اينڈ ٹيکنالوجی فواد چوہدری نے شوال کےچاند کا اعلان پہلے کرديا تھا جس پررويت ہلال کميٹی کا سخت ردعمل سامنے آيا تھا۔

    مفتی منيب الرحمان نے حکومت سے مطالبہ کيا تھا کہ فواد چوہدری کواُن کی وزارت تک محدود رکھا جائے۔

     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.