- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
November 13, 2021 at 11:06 pm #18197
Syed Muhammad
Moderatorاسلام آباد: وفاقی وزیر فواد چوہدری کے گھر پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان معاملہ طے پا گیا جس کے بعد شعیب اختر نے نعمان نیاز کو معاف کردیا ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شعیب اختر نے کہا ہے کہ یہ نیشنل ٹیلی ویژن پر ایک نا خوشگوار واقعہ تھا اور اس سے میرے جذبات کو ٹھیس پہنچی اس وجہ سے مجھے اخلاقی طور پر آگے بڑھنے میں وقت لگا ۔میں ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی قبول کرتا ہوںاور اب آگے بڑھتے ہیں۔ اس حوالے سے فواد چوہدری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دوستی پر ایک شعر بھی لکھا ۔
It was an unpleasant incident on National Television and it had hurt my sentiments thats why it took me a while. Taking a higher moral ground, i am accepting the apology of @DrNaumanNiaz . Lets move on from this.
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) November 13, 2021
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے نعمان نیاز اور شعیب اختر کو اپنے گھر بلا کر معاملہ رفع دفع کرایا ، نعمان نیاز نے معافی مانگتے ہوئے شعیب اختر سے کہا کہ ہماری 30 سال کی دوستی ہے جو ختم نہیں ہونی چاہئے ، سکرین پر جو ہوا اس پر افسوس ہے ۔
دوست دو چار نکلتے ہیں کہیں لاکھوں میں
جتنے ہوتے ہیں سوا اتنے ہی کم ہوتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ بات اتنی نہیں تھی کہ اس پر اتنی گفتگو ہوتی لیکن کیا ہے کہ سوشل میڈیا اب اتنا بڑا ہے کہ چھوٹی باتیں بھی بڑی ہو جاتی ہیں، بہرحال All is well that ends well #GameOnHai #PTV pic.twitter.com/TLsGjfUw13
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 13, 2021
شعیب اختر نے کہا کہ اگر نعمان نیاز اسی رات معافی مانگ لیتے تو معاملات یہاں تک نہ آتے ، خیر جو میں چاہتا تھا معاملات اسی کے مطابق حل ہوئے ، نعمان نیاز کے لئے دل میں کوئی کچھ نہیں ، معاملات خوش اسلوبی سے طے پا گئے ہیں ، میں نے لائیو پروگرام بھی اسی لئے چھوڑ اتھا کہ معاملات زیادہ نہ بگڑیں ، مگر بات آگے بڑھ گئی اور یہاں تک پہنچ گئی ۔
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.