Jirga Sports

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10942
    Syed Muhammad
    Moderator

    بیونس آئرس، کراچی (ویب ڈیسک)ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ ڈیاگو میراڈونا کی لاش کا پوسٹ مارٹم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    خبر رساں ادارے این این آئی کے مطابق سرکاری وکیل کے مطابق پوسٹ مارٹم کا مقصد میرا ڈونا کی موت کا سبب جاننا ہے کہ کیا واقعی موت کی وجہ طبعی محرکات ہیں۔

    گزشتہ روز ڈیاگو میرا ڈونا کا انتقال ہو گیا تھا اور اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ سابق فٹبال اسٹار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔

    ادھر صدارتی محل کے مطابق میراڈونا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی میت کو دارالحکومت بیونس آئرس کے صدارتی محل میں تین روز تک رکھا جائیگا، اسپورٹس ہیرو کی میت ہفتے تک صدارتی محل میں رکھی جائیگی۔

    روس کے جنگی طیارے نے ایک امریکی بحری تباہ کن جنگی جہاز کا پیچھا کیا اور اسے پکڑ لیا

    دریں اثنا عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری فٹبالر ڈیگو میراڈونا کے انتقال پر پاکستان میں بھی فضا سوگوار رہی ،پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق صدر فیصل صالح حیات، کرنل (ر) احمد یار خان لودھی، اعظم خان، قومی ٹیم کے سابق کپتان عیسیٰ خان، کلیم خان، کھلاڑیوں اور فٹبال آرگنائزرز نے عظیم فٹبالر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیاگو میراڈونا دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی تھے۔

    انھوں نے کہا کہ ان کا انتقال فٹبال کا بڑا نقصان ہے، ان کی کھیل کے لیے خدمات کو دنیا میں یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سینئر اور جونیئر لاٹ نے نہ صرف ان کو اپنا آئیڈیل بنایا بلکہ ان سے بہت کچھ سیکھا، بلاشبہ انہیں فٹ بال کا لیجنڈ آف دی سنچری قرار دیا جاسکتا ہے۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.