• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11880
    Azam
    Moderator

    کیلیفورنیا: فیس بک نے معروف و عوامی شخصیات اور برانڈز کے پیجز کو ’’لائیک‘‘ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    بدھ کو جاری ہونے والی کمپنی کی بلاگ پوسٹ کے مطابق فن کاروں ، عوامی سطح پر مقبول شخصیات اور برانڈز وغیرہ کے فیس بُک صفحات پر سے ’’لائیک‘‘ کرنے کا آپشن ختم کیا جارہا ہے۔

    ٹوئٹر کے بعد فیس بک نے بھی ٹرمپ کو بلاک کر دیا

    کمپنی کا کہنا ہے کہ پبلک پیجز کے نئے ڈیزائن کے مطابق اب یہ پیجز صرف فالوورز کو نظر آئیں گے اور مستقل نیوز فیڈ کے ذریعے صارفین ان پیجز پر دو طرفہ رابطہ کرسکیں گے اور اسی طرح شخصیات بھی اپنے فینز اور فالوورز سے رابطہ رکھ سکیں گی۔

    فیس بک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں پیجز کے نئے ڈیزائن سے متعلق کہا ہے کہ ہم پبلک پیجز سے لائکس کا آپشن ختم کررہے ہیں اور فالوورز پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

     This article originally appeared on Express News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.