• This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 1 week, 5 days ago by Shaista Khan.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9444
    Shaista Khan
    Participant

    ویب ڈیسک: سماجی رابطے کے سب سے بڑے پلیٹ فارم فیس بک نے یونیورسٹیز کے طالب علموں کے لیے زبردست فیچر متعارف کروادیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیس بک نے طالب علموں کی آسانی اور انہیں اپنے کلاس فیلوز سے رابطے میں رکھنے کے لیے انتہائی اہم فیچر ’کیمپس‘ متعارف کروادیا۔

    اس فیچر میں طالب علموں کو ایک نئی پروفائل بنانی ہوگی، اس نئی پروفائل میں نام، پروفائل پکچر اور دیگر معلومات ان کی اصل فیس بک پروفائل سے امپورٹ کی جائیں گی تاہم وہ ان معلومات کو ایڈٹ کرکے اپنی کلاس، مضامین اور دیگر تفصیلات اس میں شامل کرسکتے ہیں۔

     اس طرح جن طالب علموں کی کلاس اور مضامین ایک جیسے ہوں گے وہ باہم رابطے میں رہیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.