› Jirga › International
- This topic is empty.

-
AuthorPosts
-
January 7, 2021 at 5:28 pm #11900
admin
Keymasterپاک جرگہ (7 جنوری 2021) فیس بک کے سی ای او مارک زکربرگ نے جمعرات کو یہ اعلان کیا ہے کہ کمپنی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ میں غیر معینہ مدت کے لئے پوسٹ کرنے سے روک دے گی، کم از کم اس وقت تک جب تک نو منتخب صدر جو بائیڈن اوول آفس میں اپنی ذمہ داریاں نہیں سنبھال لیتے۔
مارک زکربرگ نے اپنے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ “ہمیں یقین ہے کہ صدر کو اس مدت کے دوران ہماری سروسز کا استعمال جاری رکھنے کی اجازت دینے کے خطرات بہت زیادہ ہیں۔”
ٹوئٹر کے بعد فیس بک نے بھی ٹرمپ کو بلاک کر دیا
2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بارے میں ٹرمپ کی طرف سے جھوٹے دعوے کرنے کے نتیجے میں فیس بک، ٹویٹر اور گوگل کے یوٹیوب نے بدھ کے روز اپنے پلیٹ فارم پر ان کی پوسٹس کو محدود کرنے کے لئے اقدامات کرنا شروع کر دیے۔
گزشتہ روز فیس بک نے کہا تھا کہ وہ ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو 24 گھنٹے تک بند کر رہا ہے۔ فیس بک کے زیر ملکیت انسٹاگرام نے بھی ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے۔
Facebook will continue to ban President Trump’s accounts through the end of his time in office and perhaps “indefinitely,” CEO Mark Zuckerberg says. https://t.co/qFeMweKTWV
— CNN (@CNN) January 7, 2021
ٹویٹر نے بھی ٹرمپ کے اکاؤنٹ کو بدھ کی شام 12 گھنٹے کے لیے بند کردیا اور متنبہ کیا کہ اگر وہ کمپنی کی پالیسی کی مزید خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کے اکاونٹ کو مستقل طور پر معطل کیا جاسکتا ہے۔
فیس بُک نے پیجز ’لائیک‘ کرنے کا آپشن ختم کردیا
جمعرات کو ٹویٹر کے ترجمان نے سی این بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرمپ نے اب متنازع ٹویٹس کو ہٹا دیا ہے، لہذا 12 گھنٹے پورے ہونے پر (یعنی 3 بجے کے لگ بھگ) ان کے اکاؤنٹ پر لگی پابندی کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف جمعرات کو ای کامرس پلیٹ فارم Shopify نے بھی ٹرمپ سے وابستہ ویب سائٹس یہ کہہ کر بند کردیں کہ ان کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ٹرمپ آرگنائزیشن کی آفیشل سائٹ Trumpstore.com بھی آف لائن کی جانے والی سائٹوں میں شامل ہے۔
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.