- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قطر سے 2 سو فیصد سستی گیس دینے اور جے ایف تھنڈر طیارے خریدنے بارے آذربائیجان نے پاکستان کو خوشخبری سنا دی۔
سینئر صحافی مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ آذربائیجان نے پاکستان کو قطرکی نسبت 200 فیصد سستی گیس دینے پر اتفاق کر لیا ہے اس کے علاوہ اسلامی ملک پاکستان سے جے ایف تھنڈر طیارے بھی خریدے گا،دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کئی سالوں پر محیط ہیں۔
دوسری جانب آرمینیا سے جنگ میں آذربائیجان کی مکمل حمایت کرنے پر پاکستان میں آذری سفیر علی علی زادہ نے اظہار تشکر کیا ہے۔
آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ’نگورنو کارا باخ‘ کے تنازع پر کئی روز سے جنگ شدت اختیار کرگئی اور آذری فوج نے اپنے کئی اہم علاقے آرمینیا کے قبضے سے چھڑا کر وہاں دفاعی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔آرمینیا سے جنگ کے معاملے پر پاکستان اور ترکی نے برادر اسلامی ملک آذربائیجان کی کھل کر مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ پاکستان آذری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے اس حمایت پر اب پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ بھی بول اٹھے ہیں اور انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں پاکستانی قوم سے اظہار تشکر کیا ہے۔
Pakistan has always stood by Azerbaijan as it exercises the right of self-defence against Armenia’s aggression just as Azerbaijan supports Pakistan’s position on right of self-determination of the people of Jammu & Kashmir, with UN Resolutions on both issues yet to be implemented https://t.co/qwqt7gPLD3
— Mushahid Hussain (@Mushahid) October 4, 2020
سینیٹر مشاہد حسین کی ٹوئٹ کے جواب میں علی علی زادہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم، پارلیمنٹ، حکومت اور فوج نے ہمیشہ آذربائیجان کے مؤقف کی حمایت کی ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں۔انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ آذر، پاک دوستی زندہ باد۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use