- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی ندا ڈار آئی سی سی کی ٹاپ ٹین کھلاڑیوں کی رینکنگ میں شامل ہو گئیں۔
آئی سی سی کی جانب سے خواتین کھلاڑیوں کی جاری رینکنگ میں پاکستان کی ندا ڈار بھی دس بہترین کرکٹرز میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئی ہیں۔
خواتین کھلاڑیوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں آسٹریلیا کی صوفی ڈیوائن پہلے جب کہ انگلینڈ کی نتالی سیویر نے آسٹریلیا کی ایلس پیری دوسری پوزیشن چھین لی۔ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں ندا ڈار 241ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر آ گئی ہیں۔
آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی سالانہ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا دونوں فارمیٹ میں ٹاپ پر ہے جب کہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی درجہ بندی میں پاکستان کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔ایک روزہ فارمیٹ میں آسٹریلیا کی ٹیم بدستور اپنی حکمرانی قائم رکھنے کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت کا دوسرا اور انگلینڈ کا تیسرا نمبر ہے۔ جنوبی افریقا کی ٹیم چوتھے نمبر پر آگئی ہے جب کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر چلی گئی ہے، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
Australia have extended their lead on the @MRFWorldwide ICC Women’s Rankings following the annual update.
Their lead of 39 points over India in the ODIs is the largest by any team, men’s or women’s, in any form of the game 🥇
— ICC (@ICC) October 2, 2020
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی آسٹریلوی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ انگلینڈ کا دوسرا نمبر ہے اور بھارتی ٹیم تیسری پوزیشن پر جاچکی ہے، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر چلی گئی ہے۔ جنوبی افریقا پانچویں، ویسٹ انڈیز چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبر پر موجود ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.