- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
لاہور: (24 ستمبر 2020) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے ایف آئی اے طلبی کے حوالے سے اپنا تفصیلی جواب جمع کرا دیا ہے۔ تفصیلی جواب کے ہمراہ 1400 صفحات پر مبنی دستاویزات بھی ایف آئی اے کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کی گئی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے تفصیلی جواب میں کہا ہے کہ جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز 12 ہزار سے زائد افراد کو براہ راست جبکہ 50 ہزار سے زائد ٹرانسپورٹرز اور کاشت کاری کے شعبہ سے منسلک افراد کو بالواسطہ روزگار فراہم کر رہی ہیں۔ گزشتہ 3 سال کے دوران جے ڈبلیو نے گنے کے کاشت کاروں کو 81 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں بینکنگ چینلز کے ذریعے کیں اور یہ اس دوران خریدے گئے کل گنے کا 98 اعشاریہ 5 فیصد بنتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات جاری ہیں اور ایف آئی اے لاہور نے جہانگیر ترین کو 19 ستمبر کو ایف آئی اے لاہور پیش ہونے کی ہدایت کی تھی، لیکن انہوں نے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی۔
جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میں اس وقت لندن میں زیرعلاج ہوں، ذاتی طور پر ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوسکتا۔ سوالات کے جواب کیلئے مناسب وقت درکارہے۔
ملک میں چینی کے بحران کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے 4 اپریل کو اپنی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تھی جس میں دیگر سیاستدانوں سمیت جہانگیر ترین کا بھی نام تھا۔
This article originally appeared on Abb Takk
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use