Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11724
    Farhan Khan
    Participant

    لندن ،برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے۔ذرائع کے مطابق براڈ شیٹ کیس میں لندن کی مصالحتی عدالت نے 2018 میں نیب کے خلاف 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، نیب نے رقم ادا نہ کی جس پر پاکستانی ہائی کمیشن کا اکاؤنٹ منجمد ہوا۔

    لندن کی مصالحتی عدالت نےپاکستانی حکام کو 30 دسمبر تک 2کروڑ 9لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔پاکستانی روپے میں یہ رقم  ساڑھے چار ارب بنتی ہے ۔ مصالحتی عدالت نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ عدم ادائیگی پر اکاؤنٹ منجمند کرکے رقم یکطرفہ طورپر منہا کی جائے ۔ تاہم سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی کمشن لندن کے اکاؤنٹ سے رقم منہا نہیں کی گئی۔

    پاکستانی ہائی کمیشن کا مؤقف ہے کہ سفارتخانوں کوجنیواکنونشن کےتحت استثنیٰ حاصل ہوتاہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.