Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9455
    admin
    Keymaster

    پاک جرگہ (ویب ڈیسک) وینس کے بادلوں میں فاسفائن گیس، جو زمین پر صرف زندگی سے وابستہ ہے، کے کیمیائی سگنیچر پاۓ گئے ہیں۔

    ماہرین فلکیات نے وینس کے ماحول میں زندگی کی ایک ممکنہ نشانی تلاش کرلی ہے۔ یہ اشارے سیارے کے سلفیورک تیزاب سے لدے بادلوں میں رہنے والے عجیب جرثوموں کے ہوسکتے ہیں۔

    پیر کے روز نیچر فلکیات کے جریدے کے ایک مطالعے کے مطابق ہوائی اور چلی میں دو دوربینوں نے وینس کے گھرے بادلوں میں فاسفائن کے کیمیائی سگنیچر دیکھے ، یہ ایک ایسی گیس ہے جو زمین پر صرف زندگی سے وابستہ ہے۔

    متعدد ماہرین اور خود اس تحقیق کے مصنفین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ حیران کن اور للچانے والا انکشاف ہے لیکن یہ کسی دوسرے سیارے پر زندگی کے پہلے ثبوت سے ابھی بہت دور ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.