- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
متحدہ عرب امارات کے ماہرینِ فلکیات نے رمضان المبارک کی متوقع تاریخ کا اعلان کردیا۔
عرب یونین برائے خلا باز اور اسپیس سائنس کے سربراہ ابراہی الجروان نے گلف نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رمضان المبارک کے چاند کی رویت کی تاریخ سے آگاہ کیا۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں رمضان کے چاند کی پیدائش 12 اپریل 2021 بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی، 13 اپریل کو بروز منگل چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔ اس اعتبار سے پہلا روزہ بدھ کے روز ہوگا۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 28 مارچ سے موسم بہار کی سالانہ تعطیلات کا آغاز ہوگا جبکہ 11 اپریل سے نجی جبکہ سرکاری اسکول 18 اپریل سے کھلیں گے۔
رمضان المبارک کے دوران اسکول میں تعلیمی دورانیے کو کم کر کے 7 سے 5 گھنٹے تک کردیا گیا ہے، اسکولوں کا آغاز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ماہِ شوّال کا چاند 13 مئی کی شام نظر آئے گا، اس حساب سے عید الفطر 14 مئی بروز جمعے کو ہوگی۔
Source: ARY News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.