- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 4 weeks ago by
Zaid.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
ویب ڈیسک – متحدہ عرب امارات نے نجی کمپنیوں میں کام کرنےوالی خواتین کی تنخواہیں ان کےساتھ کام کرنےوالے مردوں کے برابر کردیں، فیصلے کا اطلاق 25 ستمبر 2020 سے ہوگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کی جانب سے جاری صدارتی فرمان میں ہدایت دی گئی ہے کہ اگر کوئی ملازم خاتون ویسا ہی کام کررہی ہے جیسا کہ مرد ملازم کررہا ہو تو اس کا محنتانہ مرد ملازم جیسا ہی ہوگا۔
امارات میں وفاقی قانون کی دفعہ 32 میں ملازم خواتین اور کارکن مردوں کی تنخواہوں میں فرق رکھا گیا تھا، تاہم اب اس میں صدارتی فرمان جاری کرکے ترمیم کردی گئی ہے۔اماراتی مارکیٹ کے ماہرین نے اس حوالے سے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس تبدیلی کی بدولت امارات کے تمام علاقوں کے نجی اداروں میں خواتین کےلئے کشش بڑھے گی، اب وہ زیادہ عزم اور شوق کے ساتھ نجی اداروں کا رخ کریں گی۔
وزارت افرادی قوت نے کہا کہ مرد ملازمین کی تنخواہوں کے برابر خواتین کی تنخواہیں کرنے کی بدولت دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی حیثیت مضبوط ہوگی جبکہ عرب ممالک میں بھی اس کی پوزیشن مستحکم ہوگی۔
متحدہ عرب امارات کو تنخواہوں میں برابری اور دونوں صنفوں کے درمیان مساوات کے اصول پر عمل کرنے کے حوالے سے عرب اور خطے کے ممالک پر برتری حاصل ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use