- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
نئی بین الاقوامی فلمیں سینما گھروں میں بغیر کسی سنسرشپ کے ریلیز کی جائیں گی‘میڈیا ریگولیٹری آفس
متحدہ عرب امارات نے فلموں کی سنیما میں نمائش سے متعلق نافذ قوانین میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے میڈیا ریگولیٹری آفس نے اعلان کیا ہے کہ نئی بین الاقوامی فلمیں سینما گھروں میں بغیر کسی سنسرشپ کے ریلیز کی جائیں گی۔عرب نیوز کے مطابق میڈیا ریگولیٹری آفس کے اس فیصلے کا مطلب ہے کہ بین الاقوامی فلموں میں کہانی کے کچھ حصے سنسر شپ کی نذر ہو جاتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ اس زمرے میں مزید وضاحت کی گئی ہے کہ قبل ازیں 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے جو فلمیں نہیں تھیں اب اس میں عمر کی حد کا اضافہ کر کے نئی حد بندی21 سال یا اس سے زائد کر دی گئی ہے۔ امارات کی میڈیا ریگولیٹری آفس نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ عمر کی نئی درجہ بندی کے مطابق اب انٹرنیشنل فلموں کو ان کے بین الاقوامی ورڑن کے مطابق سینما گھروں میں دکھایا جائے گا، اس کے علاوہ یہ درجہ بندی ملک میں فلموں کے مواد میں اس کے معیار کی بنیاد پر دی گئی ہے۔میڈیا ریگولیٹری ا?فس نے سینما میں داخلے کے لیے شائقین کی عمر کی حد بندی کی اہمیت پر خاص طور پر زوردیا ہے، پیغام میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سینما گھروں کو فلم بینوں کے لیے عمر کی اس نئی حد بندی پر سختی سے عمل کرنا چاہیے، جس کے لیے سینما میں ا?نے والوں کی عمر کے ثبوت اور شناختی دستاویز کا معائنہ کرنا ہوگا۔
Copyright © 2022 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.