Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7923
    Syed Muhammad
    Moderator

    لندن: انگلش کرکٹ بورڈ نے مثبت ٹیسٹ آنے والے پاکستانی کھلاڑیوں کو انگلینڈ کا سفر کرنے سے روک دیا۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ جن پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ اتوار کو آنے والے گروپ کے ساتھ سفر نہیں کر سکتے۔

    انگلش بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم 28جون کوانگلینڈکے دورے پر روانہ ہوگی تاہم دورےکے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

    انگلینڈکرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان ٹیم 14دن کا قرنطینہ نیو روڈ ووسٹرمیں کرےگی، 13جولائی کو پاکستان ٹیم ڈاربی منتقل ہوجائےگی اور وارم اپ میچز کھیلےگی۔

    بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کورونا کا مثبت ٹیسٹ آنے والےکھلاڑیوں کو اتوار کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے منتخب جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کے دو منفی ٹیسٹ آنے کی پالیسی پر نظرثانی شروع کردی ہے۔جن کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ان کا اگلا ٹیسٹ جمعہ 26 جون اور آخری پیر 29 جون کو ہوگا۔

    محمد حفیظ ان 7 کھلاڑیوں میں شامل تھے جن کا پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران نتیجہ مثبت آیا تھا تاہم اس کے اگلے ہی دن انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انکشاف کیا تھا کہ ان کا اور اہلخانہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے۔

    کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد 5 ریزرو کھلاڑیوں کو طلب کر کے ان کے بھی جمعرات کو ٹیسٹ کیے گئے اور اس کے نتائج ہفتے تک آئیں گے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.