- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
گروہ میں 2 پاکستانی بھی شامل ہیں (فوٹو: ٹوئٹر)
مدینہ میں پولیس نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں 2 سعودی ، 2 پاکستان اور ایک چاڈ کا باشندہ شامل ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ریجنل پولیس ترجمان کرنل حسین القحطانی نے بتایا کہ پولیس کو چوری کی متعدد وارداتوں کی اطلاع ملی تھی جس پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے مخصوص یونٹ کو احکامات صادر کیے گئے تھے۔
پولیس ترجمان کرنل حسین نے مزید بتایا کہ گرفتار گروہ کے خلاف مدینہ شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد چوریوں کے مقدمات درج کیے گئے تھے۔
سعودی استحکام کیلئے خطرہ بننے والوں کیساتھ سختی سے نمٹیں گے: محمد بن سلمان
ملزمان کی عمریں 20 سے 40 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔ ملزمان نے وارداتوں میں مختلف مکانوں اور فارم ہاؤسز سے ایک لاکھ ریال مالیت کی اشیا چرائی تھیں۔
گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیا گیا جہاں ملزمان کا چالان عدالت میں پیش کیاجائے گا۔
This article originally appeared on Urdu News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.