• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #13375
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام پر 2 ماہ کیلئے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں، 82 سالہ شیخ عکرمہ صابری پر مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پہلے ہی 7 ماہ کی پابندی عائد ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکومت کے نئے احکامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صابری دو ماہ کیلئے کسی بھی دوسرے ملک سفر نہیں کرسکتے۔

    شیخ عکرمہ جو مسجد اقصیٰ کی شناخت کو بچانے کیلئے سرگرم ہیں کیونکہ انتہاء پسند یہودی مسجد اقصیٰ کے بعض حصوں کو شہید کرکے یہاں کھدائی کرنا چاہتے ہیں۔

    مزید جانیے: اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا

    شیخ عکرمہ 1973ء سے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے ہیں، انہیں کچھ عرصہ قبل حراست میں بھی لیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے مقبوضہ بیت المقدس کی مسجد اقصیٰ تیسری مقدس ترین جگہ ہے۔

    اسرائیل نے 1967ء کی جنگ میں مشرقی بیت المقدس پر قبضہ کرلیا تھا اور 1980ء سے شہر کے بیشتر علاقوں کو خالی کروا کر یہاں یہودی بستیاں آباد کرلی ہیں۔

    This article originally appeared on Samaa TV

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.