• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #18335
    Syed Muhammad
    Moderator

    صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے بتایا ہے کہ صحن مطاف کے زیرتعمیر حصے کا کام 90 فی صد مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ مسجد حرام میں تیسری توسیع کے دوران چھ نئے مینار تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

    ایجنسی فار پراجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز نے بتایا کہ کرونا وبا کی شدت، عمرہ اور نماز کے لیے معطلی، نمازیوں کی تعداد کو محدو کیے جانے کے عرصے کے دوران جنرل ایڈمنسٹریشن نے تیسری سعودی توسیع میں اپنا کام تیز کر دیا تھا۔

    ڈپٹی جنرل صدر برائے پروجیکٹس اینڈ انجینئرنگ اسٹڈیز انجینیر محمد الوقدانی نے وضاحت کی کہ تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہیں۔باب ملک عبدالعزیز کے دو میناروں میں تعمیراتی کام 88.5 فی صد مکمل ہوچکا ہے۔ فنشنگ ورکس (ماربل کے کالم، سجاوٹ اور دیواروں) 98 فی صد 100 اور چھتوں کی تنصیب 100 فی صد مکمل ہوچکی ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ باب الفتح مینار کی تعمیر کا کام 87.3 فی صد اور باب عمرہ کی تعمیر کا کام92.1 فیصد سے زائد مکمل ہوچکا ہے۔اسی طرح کالموں اور دیواروں کے سنگ مرمر کے کام 39 فیصد مکمل کر لیے گے ہیں۔ مطاف کی چھتوں کی تنصیب کا کام 100 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ تعمیراتی ایجنسی کو گذشتہ مدت کے دوران نمازیوں اور حاجیوں کی کم تعداد سے فائدہ ہوا اور متوازی طور پر متعدد منصوبوں کی نگرانی اور آغاز کیا گیا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.