• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11509
    Syed Muhammad
    Moderator

    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی دارالحکومت ریاض میں واقع ایک بڑی دکان پر آپ کو چمکتے ہوئے زیورات اور کرسمس ٹری بھی جگمگاتا نظر آئے گا۔یہ کسی سجاوٹ یا پھر خاص وجہ سے دکان پر نہیں پڑا بلکہ یہ فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔ پہلی نظر میں تو یہ منظر دیکھ کریقین نہیں آتا کہ سعودی عرب جیسے مقدس ملک کے دارالحکومت میں ایسا کام ہو رہا ہے مگر یہ حقیقت ہے اور شہزادہ محمد بن سلمان کے ویژن 2030 کا حصہ بھی کہ ہر مذہب کو بنیادی حق دیا جائے اور اب کرسمس منانے کے لیے بھی ساری چیزیں خریدنے کی خاطر آپ کو کسی قسم کے مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا بلکہ آپ آسانی سے ریاض شہر میں واقع دکان پر جائیں گے اور کرسمس منانے کے حوالے سے ہر قسم کی چیز کو بڑی آسانی سے خرید کراپنے گھر لے آئیں گے۔

    پی آئی اے کا سعودی عرب کے مختلف شہروں کیلئے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان

    چونکہ محمد بن سلمان نے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کے لیے ماڈریٹ اسلام کی اصطلاح کا استعمال کرتے ہوئے سماجی پابندیاں کا اطلاق ختم کر دیا لہذا اسی منصوبے کے پیش نظر آپ کو ریاض جیسے شہر میں کرسمس تقریب منانے کے حوالے سے ہر قسم کی اشیا آسانی سے مل سکتی ہیں۔

    ایک سعودی شہری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ سعودی عرب میں اس قسم کی چیزیں بھی آئیں گی اور خاص طورپر ریاض میں مگر آج اپنی آنکھوں سے یہ سب دیکھ کر حیرانی ہو رہی ہے اور تجسس بھی بڑھنے لگا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہونے کے لیے آگے آگے اور کیا کرنا پڑے گا۔

    سانتا کلاز کپڑے، زیورات اور دیگر کھلونے سعودی عرب کی دکانوں پر بکتے دیکھ کربہت حیرانی ہو رہی ہے،آپ ایسے سمجھیں کہ یہ ہمارے لیے کسی بڑے سرپرائز سے کم نہیں ہے۔حالانکہ تین سال پہلے اسی سعودی عرب میں ایسی چیزیں سرعام فروخت کرنا کسی خطرناک کھیل سے کم نہیں تھا۔

    کعبہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کرنے والے انجینئرمنیر الجندی انتقال کر گئے

    کرسمس کے حوالے سے پورے سعودی عرب میں ایک چیز بھی تلاش کرنا جوئے شیرلانے کے مترادف تھا۔تاہم 2016میں سعودی کابینہ میں قانون پاس ہونے کے بعد سے چیزیں تبدیل ہوئیں اور ماڈریٹ سعودی عرب کے کھاتے میں ایسی چیزیں بڑی آسانی سے دیکھنے کو مل رہی ہیں اور تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کرسمس کے حوالے سے چیزیں سرعام فروخت کی جا رہی ہیں۔ 

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.