Jirga Politics

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15476
    Zaid
    Moderator

    اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن میں تاحال اپنے بینک اکائونٹس کی تفصیلات جمع نہیں کرائی ہیں۔

    آج اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے پاس ایسا کوئی ریکارڈ موجود نہیں کہ انہوں نے فنڈز کہاں سے وصول کئے؟وزیر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانچ پڑتال کرنے والی کمیٹی سے کہا کہ وہ ان کے اکائونٹس کی جانچ پڑتال کا عمل تیز کرے۔فرخ حبیب نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کے رویے پر افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے حملے کی وجہ سے ملیکہ بخاری کی باتیں آنکھ زخمی ہوئی۔انہوں نے سوال کیا کہ حزب اختلاف ایوان میں کس قسم کے رویے کو ترویج دے رہی ہے۔وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ماضی میں سپریم کورٹ اور قومی احتساب بیورو سمیت اداروں پر حملوں کی تاریخ ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ حزب اختلاف نہ تو قانون سازی میں دلچسپی رکھتی ہے اور نہ ہی بجٹ تقاریر سننے کو تیار ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.