Jirga Sports

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10048
    Zaid
    Moderator

    ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت کو خاموشی سے جیون ساتھی بنا لیا، تاحال شادی کا اعلان نہیں کیا گیا

    نیویارک (ویب ڈیسک) معروف ریسلر جان سینا نے ایرانی لڑکی سے شادی کر لی، ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر سٹار نے اپنی گرل فرینڈ شی شریعت کو خاموشی سے جیون ساتھی بنا لیا، تاحال شادی کا اعلان نہیں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جان سینا نے ایران سے تعلق رکھنے والی اپنی گرل فرینڈ سے شادی کی ہے۔ 

    شی شریعت نامی لڑکی اور جان سینا 2019 سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہیں، جبکہ اب انہوں نے باقاعدہ شادی بھی کر لی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے انجام پائی، اس حوالے سے جان سینا کی جانب سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ توقع ہے کہ جان سینا آئندہ چند روز کے دوران اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کر دیں گے۔  ریسلر کی اہلیہ شی شریعت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایرانی نژاد کینیڈین شہری ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر وقت کینیڈا میں گزارا ہے۔

    شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے جان سینا کو مبارکباد دی جا رہی ہے۔ یہاں واضح رہے کہ یہ جان سینا کی دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک ساتھی خاتون ریسلر سے شادی کی تھی، جو کئی برس کے ساتھ کے بعد ختم ہو گئی تھی۔

     
     

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.