- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کوالا لمپور: ملائیشیا میں ضبط کیا گیا قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کا طیارہ پاکستان کے حوالے کردیا گیا ہے۔
پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے درمیان معاملات طے پاگئے جس کے بعد باہمی رضامندی سے ملائیشین عدالت میں درج کیس خارج ہوگیا ہے اور ضبط کیا گیا طیارہ قومی ایئر لائن کے حوالے کردیا گیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے نے طیارے کی پاکستان کو حوالگی کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آج جہاز کے عملے کو ملائیشیا روانہ کیا جائے گا اور اگلے دو روز میں طیارے کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے کو دوبارہ مسافر طیارے کے طور پر ہی آپریٹ کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ کچھ روز پہلے لیز کی رقم کے تنازعے پر لیزنگ کمپنی نے ملائیشین دارالحکومت کوالا لمپور کے ایئر پورٹ پر ہی پی آئی اے کے طیارے کو ضبط کرلیا تھا۔ یہ ضبطگی ملائیشین عدالت کے حکم امتناع کے بعد ہوئی تھی۔
پاکستان میں حکام کا موقف ہے کہ طیارے کے حوالے سے برطانیہ کی عدالت میں کیس پہلے ہی زیر سماعت ہے اس لیے ملائیشین عدالت کی دخل اندازی غیر ضروری تھی۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.