- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › International
نیویارک: امریکی ریاست وسکونسن کے ہسپتال میں ملازم نے نوکری سے نکالے جانے پر کورونا ویکسین کی پانچ سو خوراکیں خراب کردیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ہسپتال نے واقعے کی اطلاع گزشتہ دنوں دی ،جس میں کہا گیا کہ ملازم نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین کی خوراکیں فریج میں رکھنے کی بجائے باہر رکھیں جس کے سبب وہ خراب ہوگئیں۔
ملازم نے اعتراف کیا کہ نوکری سے نکالے جانے پر اس نے جان بوجھ کر کورونا ویکسین فریج سے نکال کر باہر رکھی تھیں۔ معاملے کو مزید تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔
امریکہ میں ‘ڈیلیوری ڈرونز’ کے آبادیوں والے علاقوں میں استعمال کی منظوری
ہسپتال کی جانب سے ملازم کی شناخت ظاہر نہیں گئی اور نہ ہی مزید معلومات فراہم کی گئی ہیں، ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفصیلات آئندہ چند روز میں جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا ویکسین کو محفوظ بنانے کے لیے خاص درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.