Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #8306
    Syed Muhammad
    Moderator

    قومی تحفظ خوراک کے وزیرسیدفخرامام نے کہاہے کہ ٹڈی دل کے جاری حملوں اوربرسات کی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کے باوجودملک میں فوری غذائی قلت کاکوئی خطرہ نہیں ہے۔
    وائس آف امریکہ کے ساتھ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ حکومت زرعی پیداوارمیں کمی کے پیش نظراگلے سال کے لئے حکمت عملی وضع کررہی ہے۔
    وفاقی وزیرنے کہاکہ محکمہ موسمیات نے برسات کے موسم میں معمول سے دس فیصد زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے خریف کی فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں جبکہ موسمیاتی تبدیلیاں برسات کی روایتی بارشوں میں ہرسال تبدیلی کاسبب بن رہی ہیں۔
    انہوں نے کہاکہ وزارت خوراک قدرتی آفات سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے قومی ادارے کے تعاون سے فصلوں کوبارشوں ا ورسیلابوں سے بچانے کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کرے گی۔
    وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے فائدے کے لئے فصلوں کی بیمہ پالیسی پر کام کررہی ہے۔
    قومی تحفظ خوراک کے وزیرنے کہاکہ ٹڈی دل کی افزائش پاکستان کے زرعی شعبے کے لئے ایک بڑاخطرہ ہے اورحکومت صوبوں کے تعاون سے احتیاطی تدابیروضع کرنے پر کام کررہی ہے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.