- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 2 months, 2 weeks ago by
admin.
-
AuthorPosts
-
November 9, 2020 at 9:52 am #10589
admin
Keymasterوزیر اعظم عمران خان نے ملک اور قوم کو درپیش مسائل کا حل تلاش کرنے کے لئے علامہ اقبال کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ملک کو اسلامی فلاحی ریاست میں تبدیل کیا جاسکے۔ 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پراپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ہماری نفرادی اور قومی ذمہ داری ہے کہ علامہ اقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوتے ہوئےقوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کریں۔
Prime Minister @ImranKhanPTI pays tribute to “Poet of the East” Allama Muhammad Iqbal on his 143rd birth anniversary.#IqbalDay pic.twitter.com/6FabxmC3aV
— Prime Minister’s Office, Pakistan (@PakPMO) November 9, 2020
وزیر اعظم نے کہا کہ علامہ اقبال نے اپنے افکار اور شاعری کے ذریعےاس وقت برصغیر کے مسلمانوں کی رہنمائی کا فیصلہ کیا جب وہ اپنی شناخت کی تلاش میں غلامی کے اندھیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ساتھ اس انداز میں مسلمانوں کو بیدار کیاجس کی مدد سے مسلمانان بر صغیر کو مایوسی کے احساس سے بیدار ہونے اور ناممکنات کو ممکن بنانے میں بھر پور رہنمائی حاصل ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کور کی لاجسٹک تنصیبات کا دورہ
وزیر اعظم نے پیغام میں مزید کہا کہ علامہ اقبال نے نہ صرف پاکستان کا خواب دیکھا بلکہ قیام پاکستان کےبعد میں پیش آنے والے مسائل کی بھی نشاہدہی کر دی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی شخصیت کی دور اندیشی تھی کہ انہوں نے بہت سال پہلے ہمیں درپیش عصری مسائل کی نشاندہی کر دی تھی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فرقہ واریت اور انتہا پسندی جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے اقبال کا وژن اب بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ وزیر اعظم نے خصوصی طور پر نوجوان نسل جنہیں اقبال نے شاہین سے تعبیر کیا تھا کو نصیحت کی کہ وہ اپنی فطری صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں جس کی مدد سے وہ دنیا میں اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے قوم پر زور دیاکہ اپنے اکابرین کے افکار میں پاکستان کو ڈھالنےکی جانب اپنی تمام تر توانائیاں سیاسی، سماجی اور معاشی اداروں کی تشکیل نو پر مرکوز کریں۔
#IqbalDay Prime Minister Imran Khan urges the nation to concentrate their energies on transforming Pakistan under the visions of its forefathers https://t.co/iMf2fqv5W7… pic.twitter.com/S3KwHg6PSj
— Information Ministry (@MoIB_Official) November 9, 2020
-
AuthorPosts
- You must be logged in to reply to this topic.