- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 3 weeks ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › Social Arena
قدیم منگول قبائل کے بارے میں عجیب و غریب باتیں مشہور ہیں جن میں سے کئی درست اور بعض مبالغہ آمیز ہیں۔جنگجو اور سخت ماحول میں رہنے کے عادی منگول قبائل کے بارے میں یہ بات مشہور ہے کہ وہ نہاتے نہیں تھے۔
قدیم منگول قبائل گھڑ سواری اور نیزہ بازی میں اپنی مثال آپ تھے، جنگجو لیڈر چنگیز خان بھی اسی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔
چنگیز خان نے ٹکڑوں میں بٹے منگولوں کو ایک جھنڈے تلے متحد کیا جس کے بعد یہ جنگجو اپنے وقت کی بڑی قوت رکھنے والی فوج بن گئے۔
منگول قبائل کے بارے میں تاریخی اعتبار سے یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ صفائی پسند نہیں کرتے تھے اور طویل عرصے تک ایک ہی لباس میں رہتے اور زندگی میں ایک آدھ مرتبہ ہی نہایا کرتے تھے۔
نہانے اور غسل و صفائی سے دوری کی وجہ یہ تھی کہ منگول قبائل میں یہ بات رائج تھی کہ نہانے والے شخص پر بد روحیں قابض ہوجاتی ہیں، نیز بیت الخلا میں زیادہ وقت گزارنے سے بدروحیں اشتعال میں آجاتی ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ منگول غسل وصفائی سے دور رہتے اور جسم کی بدبو کے عادی ہو گئے تھے۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use