Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11353
    Syed Muhammad
    Moderator

    معروف عالمی روزنامے نیویارک ٹائمزنے کہاہے کہ مودی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت کی کروناوباء کے حوالے سے بے احتیاطی نے امریکہ کے بعد بھارت کودنیاکادوسرا بدترین متاثرہ ملک بنادیاہے۔

    ایک آرٹیکل میں اخبارلکھتاہے کہ مودی کی جانب سے ملکی سطح پرلگائے جانے والے فوری لاک ڈائون بڑے پیمانے پردیگرعلاقوں کے ورکروں کی اپنے گھروں کوواپسی کاباعث بنا جس سے ملک کے طول وعرض میں وائرس پھیل گیا۔

    اخبارنے تنقیدکی ہے کہ مودی حکومت اورخاص طورپرکروناوائرس ٹاسک فورس جو اعلیٰ ذات کے ہندوئوں کے زیراثرہے ،نے کبھی مناسب طورپرنہیں سوچا کہ کس طرح معیشت کو اور ایک ارب تیس کروڑ لوگوں کومحفوظ بنایاجاسکے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.