- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
ڈھاکہ: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لوٹ جانے کے بعد بھی بنگلا دیش میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ عوام نے ملک گیر ہڑتال کی، سرکاری دفاتر میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔ پولیس تشدد کے باعث تین روز میں گیارہ شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔
نریندر مودی چلا گیا، مگر بنگلا دیش کا امن تباہ کر گیا۔ بھارتی وزیراعظم کے دورے کے خلاف تیسرے روز ملک گیر ہڑتال ہوئی۔ دارالحکومت میں حفاظت اسلام نامی تنظیم کے ہزاروں افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈھاکہ چٹاگانگ ہائی وے بند کیا، کئی مقامات پر ٹائر جلائے جبکہ رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔
براہمن باریا نامی علاقے میں مظاہرین نے ٹرین پر حملہ کیا، سرکاری دفاتر میں بھی توڑ پھوڑ کی، کئی مقامات پر شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم بھی ہوا۔
نریندر مودی کے دورہ بنگلا دیش کے بعد سے ملک پرتشدد مظاہروں کی لپیٹ میں ہے۔ تین روز میں گیارہ مظاہرین ہلاک ہو چکے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ بنگلا دیش میں گجرات کے قاتل کا آنا قابل قبول نہیں ہے۔
Source: Dunya News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.