• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #15019
    Syed Muhammad
    Moderator

    اس موقع پر مولانا طارق جمیل نے دعا بھی کروائی، فوٹو: انسٹاگرام

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کردیا ہے جس کے لیے نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔

    مدارس کی خدمت اور طلبا کو گھر یا ہوسٹل کی سہولت فراہم کرنے کے لیے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فلاحی ادارے ’’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘‘ نے اب ایمبولینس کی مفت سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔

    مولانا طارق جمیل فاؤنڈیشن کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کی گئی ہیں جس میں مولانا طارق جمیل کو ایمبولینس سروس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے اس موقع پر دعا بھی کروائی۔

    پوسٹ میں اُن مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا گیا ہے جنہوں نے ایمبولینسیں خریدنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ’ایم ٹی جے فاؤنڈیشن‘ کو چندہ دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صارفین نے مولانا طارق جمیل کے اس کارِ خیر کو خوب سراہا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by MTJ Foundation (@foundation.mtj)

    This article originally appeared on Express News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.