- This topic has 0 replies, 1 voice, and was last updated 3 months, 1 week ago by
Syed Muhammad.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
کراچی: شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عادل خان کو کراچی میں سپردخاک کر دیا گیا، نماز جنازہ جامعہ فاروقیہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے علاوہ معتقدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مولانا عادل خان کی نماز جنازہ بڑے بھائی مولانا عبید اللہ خالد نے پڑھائی، گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ فیصل میں نامعلوم افراد نے مولانا عادل کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر مولانا اپنے ڈرائیور سمیت جاں بحق ہو گئے تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر شہر کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، مولانا عادل کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے مولانا عادل خان کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ قابل مذمت ہے، مجرموں کو کٹہرےمیں لانے کیلئے سول انتظامیہ کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ واقعہ دشمن کی ملک کوعدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی مولانا عادل خان کے قتل کی شدید مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانا چاہتا ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جانتی ہے اور میں گزشتہ تین ماہ سے ٹی وی پر بارہا بار اظہار کر چکا ہوں کہ بھارت پاکستان میں شیعہ اور سنی عالموں کو قتل کروا کر فسادات کی آگ بھڑکانا چاہتا ہے۔
This article originally appeared on Dunya News
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use