Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9413
    Zaid
    Moderator

    پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان خان بزدار نے کہا ہے کہ موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے واقعہ کے اصل مجرموں کو 72 گھنٹے سے بھی کم وقت میں شناخت کر لیا گیا ہے۔

    انہوں نے ہفتے کے روز لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پر شروع کر دی گئی ہیں اور وہ ذاتی طور پر تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے افسوسناک واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے خود متاثرہ خاتون سے ملاقات کی اور انصاف کی فراہمی کا یقین دلایا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجرموں کے حوالے سے اطلاع فراہم کرنے والے شخص کو 25 لاکھ روپے نقد انعام دیا جائے گا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ انہوں نے پنجاب پولیس اور دیگر محکموں کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

    آئی جی پنجاب پولیس بھی نیوز کانفرنس میں موجود تھے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.