Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9346
    Zaid
    Moderator

    ویب ڈیسک – خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند میں ماربل کان کے پہاڑ سے تودہ گرنے کے باعث اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 19 ہوگئی جبکہ مزید افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔

    ریسیکیو حکام کے مطابق ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں زیارت ماربل مائنز کے قریب پہاڑی تودہ اچانک گر پڑا۔ موقع پر موجود مزدور، گاڑیاں اور مشینری ڈرائیوروں سمیت تودے میں دب گئے۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز رات کی تاریکی کے باعث امدادی کارروائیاں بند کر دی گئی تھیں تاہم آج صبح سے مزید لاشوں اور زخمیوں کو نکالنا کا کام جاری ہے۔

    واقعے میں اب تک 19 افراد کے جسد خاکی اور 9 زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ پاک آرمی، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    لاشوں اور زخمیوں کو نکال کر غلنئی، باجوڑ اور پشاور کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ مزید لوگ تودے کے نیچے پھنسے ہوں گے۔

    حادثہ کے بعد ریسیکیو 1122 اور الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار ایمبولینس اور مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ امدادی کارکنوں کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا رہا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.