• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #10627
    Shaista Khan
    Participant

     ویب ڈیسک – معروف فلمی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ میرا دامن صاف ہے، میں نے کسی کے پیسے نہیں کھائے، فراڈ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

    لاہور میں پریس کانفرنس  کے دوران صحافیوں کے سوالات پر اداکارہ میرا آگ بگولا ہو گئیں۔

    انہوں نے خود پر لگے الزامات کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام ایجنسیاں ان کا احتساب کرلیں، الزام سچ ثابت ہوگیا تو خود کو سرعام پھانسی دے دوں گی۔

    خیال رہے کہ ایک ڈانس کوریوگرافر نے میرا پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ان کے نام پر لاکھوں روپے کے فنڈز لیے اور انہیں کچھ نہیں دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کوریگرافر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ اداکارہ میرا نے میرے ساتھ  فراڈ کیا ہے، وہ میرے بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا نے میرے بچوں کے نام پر فنڈ اکٹھا کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرا  نے تین ماہ تک مجھے اپنے گھر میں رکھا اور اس دوران میری اہلیہ سے گھر کی صفائی کرواتی رہی اور بچوں سے بھی ملازمت کروائی۔

    This article originally appeared on Hum News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.