Jirga Pakistan

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7948
    Shahid Masood
    Participant

    لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان کے ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے سربراہ میر شکیل الرحمٰن کے خلاف غیر قانونی پلاٹ کیس کا ریفرینس دائر کر دیا ہے۔ ریفرینس میں جنگ اور جیو گروپ کے مالک سمیت چار ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے؛ جس میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف، سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سابق ڈائریکٹر لینڈ ڈویلپمنٹ، ایل ڈی اے کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

    قومی احتساب بیورو لاہور کی جانب سے نواز شریف اور میر شکیل الرحمٰن کے خلاف ریفرینس دو جلدوں پر مشتمل ہے، جس کے بعد احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے فاصل جج اسد علی کو ریفرینس پر سماعت کا اختیار دیا ہے۔ ریفرینس کے مطابق، عدالت میں اِس کیس پر سماعت 29 جون 2020ء کو ہوگی۔

    واضح رہے یہ ریفرینس 105 دنوں کے بعد دائر کیا گیا ہے، تب سے میر شکیل الرحمٰن نیب کی حراست میں ہیں۔

    پاکستان کے بڑے صحافتی ادارے ‘جنگ گروپ’ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس میں 12 مارچ کو اُس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ اپنے خلاف تحقیقات کے لیے نیب لاہور کے دفتر گئے تھے۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.