• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11227
    Shaista Khan
    Participant

    سمندروں بارےتحقیق کرنے والے امریکی ادارے نے وہیل مچھلی کی ایک نئی قسم کو ڈھونڈنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے امریکی تحقیقی ادارے این او اے اے کے مچھلیوں سے متعلق سینیئر ریسرچر ڈاکٹر جے بارلو نے بتایا کہ ماہرین کی ایک ٹیم میکسیکو کےسمندر میں پہلے سے دریافت شدہ ایک وہیل کو تلاش کر رہی تھی کہ انہیں یہ نایاب قسم کی وہیل مل گئی۔انہوں نے بتایا کہ دریافت کی جانے والی وہیل چونچ والی ہے اور اس کا منہ ڈولفن کی طرح قدرے نوکیلا اور تھوتھنی رکھتا ہے۔

    جنوبی افریقاکی ٹیم جنوری میں پاکستان کا دورہ کریگی

    اسے پکڑنے کے بعد سائنسدانوں کو احساس ہوا کہ جو مچھلی انہوں نے پکڑی ہے، اس کے دانتوں کی ساخت اور دانتوں کی دہانے میں جگہ، پیرین وہیل سے خاصی مختلف ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس وہیل کے ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیے گئے ہیں کیونکہ ڈی این اے ہی ایک واحد راستہ ہے جو دریافت شدہ مچھلی کی مکمل جینیاتی شناخت فراہم کرے گا اور اگر یہ تصدیق ہو جاتی ہے کہ یہ ایک نئی قسم کی وہیل مچھلی ہے تو ان بڑی جسامت کی مچھلیوں کی اقسام کی تعداد چوبیس ہو جائے گی۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.