Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #7940
    Shaista Khan
    Participant

    شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے شاہی خاندان سے علیحدگی کے بعد امریکا میں ہیری واکر ایجنسی کے ساتھ ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق سابق شاہی جوڑا نے ایک اسپیکنگ انگیجمنٹ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس ایجنسی کے ساتھ سابق امریکی صدر بارک اوباما انکی اہلیہ مشیل اوباما، سابق صدر بل کلنٹن، انکی اہلیہ اور سابق امریکی وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن بھی اس ایجنسی کے ساتھ منسلک ہیں۔

    اس معاہدے کے تحت شہزادہ ہیری اور میگن مارکل بطور ماڈریٹر مباحثوں میں شرکت اور کلیدی تقاریر کرینگے، جبکہ وہ تجارتی تنظیموں، کارپوریشنز اور کمیونٹی فورمز سے بھی ارتباط کرینگے اور نسلی انصاف، صنفی مساوات، ماحولیاتی مسائل اور ذہنی صحت پر بھی کام کرینگے۔

    اس نئے معاہدے سے اس جوڑے کے دوبارہ پبلک سروس میں واپسی ہوئی ہے، جہاں یہ دونوں آخری بار اس سال مارچ میں اس وقت نظر آئے تھے جب ویسٹ منسٹر ایبے میں کامن ویلتھ ڈے سروس کی تقریب ہوئی تھی۔اگرچہ شہزادہ ہیری اور میگھن خاندان سے الگ ہونے کے بعد لاس اینجلس منتقل ہوچکے ہیں لیکن اسکے باوجود دونوں لندن میں ہونے والے مختلف انسانی فلاح وبہبود کے کاموں میں اب بھی سرگرم رہتے ہیں۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.