Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #11102
    Syed Muhammad
    Moderator

    بھارت میں دارالحکومت نئی دہلی کے مضافات میں ہزاروں کی تعداد میں کسانوں کے مظاہروں نے شدت اختیار کرلی ہے انہوں نے شاہراہوں کو بند کر دیا ہے اور احتجاجی جلسے کررہے ہیں۔

    کسان یہ مظاہرے بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی طرف سے نئے زرعی فارم بلوں کے خلاف احتجاج کے طور پر کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ستمبر میں پارلیمنٹ کے منظور کردہ قوانین پر اختلافات دور کرنے کیلئے کوئی پیش رفت کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

    ادھر کینیڈا کے وزیراعظم Justin Trudeau نے کسانوں کے مظاہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زور دیاہے کہ پرامن مظاہروں کے حقوق برقرار رکھے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے احتجاجی مراسلے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے TRUDEAU نے کہا کہ کینیڈا دنیا کے کسی بھی حصے میں پرامن احتجاج کی ہمیشہ حمایت کرے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.