Jirga South Asia

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12295
    Syed Muhammad
    Moderator

    مظاہرین احتجاج کے دوران لال قلعے پر بھارتی ترنگے کے اُوپر اپنا پرچم لگا رہے ہیں۔ (PHOTO AFP)

    نئی دہلی — بھارت کے یومِ جمہوریہ پر جہاں ایک طرف راشٹرپتی بھون (ایوانِ صدر) اور پارلیمنٹ ہاؤس کے نزدیک ملک کی عسکری اور ثقافتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب کسانوں نے ٹریکٹروں کے ہمراہ دارالحکومت نئی دہلی پر چڑھائی کر دی۔

    ہزاروں کسان منگل کو احتجاج کرتے ہوئے پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سے دہلی میں داخل ہوئے۔ اس موقع پر دہلی سے متصل سنگھو، ٹکری اور غازی پور سرحدوں کے علاوہ دیگر مقامات پر پولیس اور کسانوں کے درمیان تصادم ہوا۔

    پولیس اور کسانوں کے درمیان مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں ایک ہلاکت جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

    مشتعل کسانوں کی بڑی تعداد نئی دہلی کے لال قلعے کی فصیل تک پہنچ گئی۔ جہاں مظاہرین نے اپنے پرچم لہرا دیے۔

    More on this story from VOA Urdu

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.