- This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

Viewing 1 post (of 1 total)
- You must be logged in to reply to this topic.
› Jirga › South Asia
بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا ہوا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے عہدیداران نے تصدیق کی کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر اسرائیلی سفارت خانے کے قریب معمولی نوعیت کا دھماکا ہوا۔
دھماکے کے بعد ضلع کو سیل کردیا گیا اور پولیس اور بم ڈسپوزل ماہرین جائے وقوع پر پہنچے۔
اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا عین اس روز ہوا ہے جب بھارت اور اسرائیلی سفارتی تعلقات کو 29 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔
ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم قریب کھڑی چند گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس حکام نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالکلام روڈ پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں سے تحقیقات میں مدد لی جائے گی۔
دھماکے کے بعد نئی دہلی پولیس کے فرانزک ماہرین نے جائے وقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے۔
حکام کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کے حوالے سے ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں آٹھ سال میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب یہ دوسرا دھماکا ہے۔
فروری 2012 میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب اسی طرح کا کار دھماکا ہوا تھا۔
Copyright © 2021 PakJirga.com. All rights reserved.
Powered by Baqa Creatives.
The views and opinions expressed in this forum are those of the authors and do not necessarily reflect the official policy or position of any other agency, organization or company. The PakJirga.com is not responsible for the content posted by contributors or from external sites.
Read about our approach to external linking.
Privacy Policy
|
Terms of Use
Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.