Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9490
    Shaista Khan
    Participant

    پاک جرگہ (ویب ڈیسک) معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ڈیزائن میں تبدیلی اور نئے فیچرز پر مشتمل جدید آئی پیڈ ایئر متعارف کرا دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نیا ماڈل مارکیٹ میں آئندہ ماہ دستیاب ہو گا۔

    رپورٹ کے مطابق نئے آئی پیڈ میں ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سنسر کو پاور بٹن میں اوپر منتقل کردیا گیا ہے۔ نیا ماڈل دیکھنے میں کمپنی کے آئی پیڈ پرو سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔

    کمپنی کے مطابق گزشتہ سال کے آئی فون ایئر کے مقابلے میں اس کی کارکردگی چالیس فیصد بہتر ہے جبکہ گرافکس سپورٹ کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایپل اگلے ماہ آئی فون 12 بھی متعارف کرانے جا رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ براہ راست نشر ہونے والی ایک تقریب میں آئی فون 12 متعارف کرایا جائے گا۔

    اس سےقبل ایپل کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران کی وجہ سے آئی فون ستمبر کے بجائے اب اکتوبر میں لانچ کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر آئی فون 12 کے چار ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جن میں آئی فون 12، آئی فون 12 میکس، آئی فون 12 پرو اور آئی فون 12 پرو میکس شامل ہیں۔

    امریکہ میں آئی فون 12 کی قیمت 549 ڈالر سے شروع ہو گی جس میں ماڈل کے لحاظ سے اضافہ ہو گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال کمپنی کی جانب سے آئی فون 12 کے 4 جی ماڈلز متعارف کرائے جائیں گے جب کہ 5 جی ماڈلز کو نومبر میں لانچ کیا جائے گا۔

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.