Jirga Pakistan

  • This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #14484
    Shaista Khan
    Participant

    سیالکوٹ: سستے رمضان بازاروں میں ناقص اشیا کی فروخت پر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ سونیا صدف کو جھاڑ پلا دی۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ آئیں تو انہوں نے سستے رمضان بازاروں کا خصوصی طور پر دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ناقص اشیا کی فروخت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اے سی سیالکوٹ سے کہا کہ یہ آپ کی اور سٹاف کی ڈیوٹی ہے کہ وہ چیزوں کی کوالٹی چیک کریں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازاروں میں جتنا تھرڈ کلاس پھل فروخت کیلئے رکھا گیا ہے، اسے فوری طور پر یہاں سے اٹھوایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سستے رمضان بازار حکومت نے لگوائے ہیں، اسے لیٹروں لوگوں کے ہاتھوں میں نہیں دیا جا سکتا۔ گورنمنٹ یہاں پر بھی جوابدہ ہے۔

    جب اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ نے اپنا موقف دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ہمارے بندے ہر وقت یہاں موجود رہتے ہیں تو اس پر فردوس عاشق اعوان نے ان کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ آپ تنخواہ کس چیز کی لیتی ہیں؟ میں اس چیز کی تنخواہ نہیں لیتی، یہ آپ کا فرض ہے کہ یہاں دیکھیں کہ کیا کچھ غلط ہو رہا ہے۔

    ڈاکٹر فردوس اعوان نے کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے۔ آپ اسسٹنٹ کمشنر ہیں تو عوام کو فیس کریں، چھپ کیوں رہی ہیں۔ اس موقع پر اے سی سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔

    چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک نے سیالکوٹ کے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان بازار میں انتظامی افسر کے ساتھ غیر مہذب برتاؤ کی مذمت کرتے ہیں۔

    جواد رفیق ملک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران سخت گرمی اور کورونا کی وبا کے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔ کسی بھی سرکاری افسر یا عملے کے ساتھ غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں انتظامی افسران دن رات عوام کی سہولت کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں جو قابل ستائش ہے۔ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے۔

    چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ فیلڈ میں موجود تمام افسران کی انتھک محنت اور جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میں نے اس افسوسناک واقعہ کے حوالے سے تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دئیے ہیں۔

    This article originally appeared on Dunya News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.