Jirga South Asia

Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #9970
    Shahid Masood
    Participant

    نئی دہلی: بھارتی فوجی اہلکاروں نے ایک بار پھر ناقص سہولیات دینے پر اپنی فوج کی اعلیٰ قیادت کو تنقید کا نشانہ بناڈالا، مقبوضہ کشمیر کے کسی علاقے میں موجود خوف زدہ بھارتی فوجیوں کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں وہ اپنی جان کا رونا رو رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی سپاہی اپنے فوجی افسران کے خلاف پھٹ پڑے ، جان کے خوف سے افسران خود بلٹ پروف گاڑیوں پر گھومتے ہیں، انہیں کھٹارہ ٹرک میں مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں،، اہلکاروں کی اپنے افسران پر تنقید کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    مقبوضہ کشمیر میں موجود خوفزدہ بھارتی فوجیوں کا کہناتھا کہ افسر خود بکتر بند گاڑیوں میں اپنے چہیتوں کے ساتھ گھومتے ہیں اور باقی افراد کو مرنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں،

    اس سے پہلے بھی بھارتی فوجیوں کی ویڈیو ز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں انہوں نے اپنے افسروں کا اصل چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

    This article originally appeared on Dunya News

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.