• This topic is empty.
Viewing 1 post (of 1 total)

  • Author
    Posts
  • #12615
    Azam
    Moderator

    ہوائی: یہ ایک چھوٹا سیارہ ہے جس کا قطر صرف 400 کلومیٹر کے لگ بھگ ہے،سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ تقریباً 20 ارب کلومیٹر، یعنی زمین کے مقابلے میں 132 گنا زیادہ ہے اور اسی وجہ سے سائنسدانوں نے اسے ‘‘فار فار آؤٹ’’ یعنی ‘‘دور، بہت دُور’’ کا نام دیا ہے ۔

     روزنامہ دنیا کے مطابق اسے 2018 میں یونیورسٹی آف ہوائی کی رصدگاہ سے دریافت کیا تھا لیکن تب انہیں بھی معلوم نہیں تھا کہ سورج سے اس کا فاصلہ کتنا ہے ۔مختلف دوربینوں سے دو سال تک اس کا محتاط مطالعہ کرنے کے بعد سائنسدانوں پر انکشاف ہوا کہ سورج سے اس کا موجودہ فاصلہ 132 فلکیاتی اکائیوں جتنا ہے۔

    ماہرینِ فلکیات نے اندازہ لگایا ہے کہ ‘‘فار فار آؤٹ’’ اور نیپچون کے مدار ایک دوسرے سے قریب آتے رہتے ہیں اور شاید یہی وجہ ہے کہ فار فار آؤٹ کا مدار اتنا زیادہ لمبوترا اور بیضوی ہوگیا ہے ۔فار فار آؤٹ پر مزید تحقیق ابھی جاری ہے۔

    This article originally appeared on Roznama Dunya

Viewing 1 post (of 1 total)
  • You must be logged in to reply to this topic.

Comments are closed, but trackbacks and pingbacks are open.